پشاور: رکشے میں جھگڑے کے دوران خاتون قتل، مرد کی خودکشی
Reading Time: < 1 minuteپشاور کے پولیس سٹیشن شرقی کی حدود میں ایک خاتون کو قتل کرنے کے بعد اُس کے ساتھی مرد نے خودکشی کر لی ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون اور قاتل رکشے میں سوار تھے۔
پولیس کو رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ خاتون اور مرد کا اچانک آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا۔
رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق مرد نے پسٹل سے پہلے خاتون کو گولی ماری اور بعد میں خود کو فائر کر کے ہلاک کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں موقع پر دم توڑ گئے تھے۔
دونوں لاشوں کو ایک آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اور قاتل کا رشتہ معلوم نہیں ہو سکا، مرد کے گھر والے خاتون کو نہیں جانتے۔ دونوں کا تعلق چترال سے بتایا جاتا ہے.
Array