پاکستان متفرق خبریں

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، تین کار چوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

جون 23, 2024 2 min

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، تین کار چوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں حکام نے تین مبینہ کار چوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتوار کی صبح پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین کار چور ہلاک اور اُن کی ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ چار رکنی کار چور گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا جس کی اطلاع ہونے پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کی،
جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ اُن کی ساتھی خاتون زخمی ہوئی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا دعویٰ کیا ہے کہ کارلفٹروں سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئیں۔
ادھر اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ
شہر میں علی الصبح خطرناک بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں خطرناک کارلفٹرز گینگ کے 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

اسلام آباد پولیس پچھلے دوماہ سے اس خطرناک گینگ کے تعاقب میں تھی۔

سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع سے اس گینگ کی معلومات اکٹھی کی گئی تھیں۔

اس گینگ کی آمدورفت کے حوالے سے ایک روٹ بنایا گیا تھا۔

ذرائع نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ یہ گینگ مری کے طرف نکلا ہے۔

اس اطلاع پر اے وی ایل سی، سی آر ٹی اور اے ٹی ایس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں خصوصی ناکے قائم کئے۔

آج صبح کشمیر چوک ناکے پر موجود پولیس ٹیموں نے مری روڈ سے آتی ان کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان 2 گاڑیوں میں سوار تھے جن میں ایک جی ایل آئی اور دوسری ہنڈا سوک گاڑی تھی۔

گاڑیوں میں موجود گینگ ممبران نے اچانک پولیس ٹیموں پر فائرنگ شروع کردی۔
کار سواروں کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین ساتھی ملزمان ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ میں ایک عورت بھی زخمی ہوئی جبکہ جی ایل آئی گاڑی سے فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لاشوں کی شناخت الیاس خان سکنہ چارسدہ، وقاص خان سکنہ چارسدہ ہوئی، ایک ڈیڈ باڈی کی شناخت جاری ہے۔

زخمی عورت کی شناخت حسیبہ امجد کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ملزم الیاس خان خطرناک کارلفٹر گینگ کا سرغنہ جبکہ باقی گینگ ممبر ہیں۔

ملزمان نے رات کو مری سے گاڑی چوری کی اور فرار ہورہے تھے۔

دوسری گاڑی ہنڈا سوک بھی لاہور سے چھینی گئی تھی۔

ہنڈا سوک کار سے متعدد غیرنمونہ نمبر پلیٹس، جیمر، موبالئزر، اگنیشن بریکر ، ایس ایم جی گن، پسٹلز برآمد ہوئیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے