پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع کا تحریک انصاف پر ’دہشت گردوں کی حمایت‘ کا الزام

جون 23, 2024 < 1 min

پاکستان کے وزیر دفاع کا تحریک انصاف پر ’دہشت گردوں کی حمایت‘ کا الزام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ’دہشت گردوں کی حمایت‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خواجہ آصف نے اتوار کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ’عزم استحکام آپریشن‘ کی مخالفت کے بعد قومی اسمبلی میں یہ بات کہی۔

سنیچر کو نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دی تھی۔

خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’کل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی موجود تھے، دہشت گردی سے نمٹے کے اقدامات کا فیصلہ ان کے سامنے ہوا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج کا ان کا احتجاج یہ بتا رہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ پاکستان فوج کے کے شہدا کے خلاف باہر نکلے ہیں۔ یہ ان افواج کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔‘

قبل ازیں اتوار ہی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کوئی بھی آپریشن پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر شروع نہ کیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوئی بھی ایپکس کمیٹی پارلیمان سے بالاتر نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج وہ پارلیمان میں اس آپریشن کے بارے میں بات کرنا چاہ رہے تھے لیکن ان کو وقت نہیں دیا گیا جس پر انہوں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
’کوئی بھی آپریشن ہو چاہے وہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر ہو چاہے وہ مکمل آپریشن ہو، چاہے وہ بعض اضلاع میں ہو یا وہ کسی خاص تحصیل میں ہو، اس کے لیے اس پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے