پاکستان

نیوز چینلز کی کمائی کتنی ہے، جواب دیں: چیف جسٹس

جون 28, 2024 < 1 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

نیوز چینلز کی کمائی کتنی ہے، جواب دیں: چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور رُکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔

دونوں ارکان پارلیمنٹ نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

جمعے کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی عدالت بینچ نے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت میں پاکستان کے 26 نیوز چینلز کے وکیل فیصل صدیقی نے میڈیا ہاؤسز کو جاری کیے گئے نوٹسز کے جواب میں دلائل دیے اور توہین عدالت سے انکار کیا۔

فیصل ووڈا نے چیف جسٹس سے کہا کہ آپ ہمارے بڑے ہیں، ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔

فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ اُن کو ایک جج نے پراکسی نے کہا۔

فیصل ووڈا نے بتایا کہ اُن کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل ووڈا اگر آپ بات نہ کہتے تو یہاں تک بات نہ پہنچتی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ غیر مشروط معافی آگئی، معاملہ کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس پر تحریری دستخط شدہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ جوابات پر ٹی وی چینلز کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو کے دستخط ہونے چاہییں۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ٹی وی چینلز براڈ کاسٹ سے پیسہ کماتے ہیں، ٹی وی چینلز جواب کے ساتھ اشتہارات سے کمائی گئی رقم کا ریکارڈ جمع کرائیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے