ریسکیو ایمبولینس کو حادثہ، مریض سمیت پانچ ہلاک
Reading Time: < 1 minuteرات گئے اٹک سے مریض راولپنڈی منتقل کرنے کے دوران ریسکیو ایمبولینس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں پانچ افراد جان گنوا بیٹھے۔
سنیچر کی صبح ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن،مریض اور اسے تین رشتے داروں سمیت پانچ افراد کی موت ہوئی۔
حادثے میں ریسکیو ایمبولینس ڈرائیور سمیت تین افراد شدید بھی زخمی بھی ہوئے۔
حادثہ ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو ایمبولینس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے فالج کی مریضہ کو رات گئے اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا۔
Array