اہم خبریں متفرق خبریں

مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملیں گی: سپریم کورٹ کا فیصلہ

جولائی 12, 2024 < 1 min

مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو ملیں گی: سپریم کورٹ کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق میں الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جمعے کو سپریم کورٹ نے آٹھ ججز کے اکثریتی فیصلے میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے۔

عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حق دار ہے اور اس کے لیے اپنی فہرست 15 دنوں کے اندر جمع کرائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نشان ختم ہونے سے کسی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کاحق ختم نہیں ہوتا اور پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی اہل ہے۔

فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو ملیں گی اور پی ٹی آئی کو 15 ورکنگ دنوں میں اپنی پارٹی کی ترجیحی فہرست جمع کرانے کا کہا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلہ دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواستوں کی مخالفت کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے