پاکستان

تحریک انصاف کا ڈی چوک مارچ، موٹروے کھود کر راستہ بند

اکتوبر 4, 2024

تحریک انصاف کا ڈی چوک مارچ، موٹروے کھود کر راستہ بند

پاکستان میں حکومت نے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کے ڈی چوک آنے والے احتجاجی قافلے کو روکنے کے لیے موٹروے پر خندق کھود دی ہے۔

جمعے کو صبح سویرے ہی اسلام آباد میں داخلے کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جبکہ موٹروے ایم ون پر بھی کئی جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔

پنجاب اور ہزارہ کے جنکشن پر موٹروے ایم ون کو ہرو پُل کے قریب کھود کر خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روک دیا گیا۔

ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چند درجن کارکن وقتا فوقتا تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک کے قریب بلیو ایریا پہنچے جن پر عصر کے وقت آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے