متفرق خبریں

میزائلوں سے لیس گن شپ ہیلی کاپٹر میں فوجی سیکس کرتے پکڑے گئے

نومبر 15, 2024 2 min

میزائلوں سے لیس گن شپ ہیلی کاپٹر میں فوجی سیکس کرتے پکڑے گئے

Reading Time: 2 minutes

برطانیہ میں 85 لاکھ یورو کے ملٹری ہیلی کاپٹر کے اندر 2 نشے میں دھت فوجی اہلکاروں کو سیکس کرتے پکڑا گیا ہے۔

ملٹری ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دونوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر آنے اور کپڑے پہننے کو کہا گیا۔

برطانیہ میں ایک ملٹری ٹریننگ ایریا میں اپاچی ہیلی کاپٹر کے روٹرز یا پنکھے کو غیرمعمولی حرکت کرتے ہوئے دیکھ کر دیکھ بھال کرنے والے عملے نے چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے اندر دو سپاہی اندر جنسی تعلقات قائم کر رہے ہیں۔
مبینہ طور پر دونوں برطانوی فوجی اس وقت نشے میں تھے۔

برطانوی اخبار مرر کے مطابق ایئربیس کے زمینی عملے نے میزائلوں اور بڑی بیرل والی گن سے لیس اپاچی ہیلی کاپٹر جس کی مالیت 8.5 ملین یورو ہے کو رات کے وقت کے معمول کے صاف کر کے کام مکمل کر لیا تھا۔

جب عملے کی نظر ہلتے روٹرز یا پنکھے پر پڑی اور پھر نیچے پوری ہیلی کاپٹر جھومنے دیکھا تو ان کی توجہ مبذول ہوئی۔
یہاں تک کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر سے عجیب و غریب آوازیں بھی سنیں اور جب انہوں نے یہ دیکھنے کا فیصلہ کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے تو نشے کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے عقبی کاک پٹ میں دو فوجیوں کو نیم برہنہ حالت میں جنسی سرگرمی میں مصروف پایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب مرد اپنی فوج کی وردی میں ملبوس تھا جبکہ عورت سویلین لباس میں تھی۔

ملٹری ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق دونوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر آنے اور کپڑے پہننے کو کہا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ظاہر ہو گیا کہ پچھلے کاک پٹ پر دو لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا جو جنسی تعلقات میں مصروف تھے۔ دونوں کمر سے نیچے برہنہ تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے