ڈی چوک میں سب نے اکیلا چھوڑ دیا تھا: بشریٰ بی بی
Reading Time: < 1 minuteعمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ اُن کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں آدھی رات کو اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
جمعے کو چارسدہ میں اسلام آباد دھرنے میں مرنے والے پارٹی کارکن تاج الدین کے گھر تعزیت کے موقع پر بشری بی بی نے ورثا اور اراکین صوبائی اسمبلی سے بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ بھاگنے والی عورت نہیں اور جو خان کے لیے نکلے ان کو تو بالکل اکیلا چھوڑ کر نہیں جایا جا سکتا۔
بشری بی بی نے کہا کہ وہ رات ساڑھے 12 بجے تک ڈی چوک پر میں بالکل اکیلی تھیں، باقی گاڑیاں بعد میں آئیں کیونکہ وہ زبردستی ڈی چوک خالی کرا رہے تھے۔
بشری بی بی کا کہنا تھا کہ وہ وہاں سے نہیں ہٹیں کیونکہ خان نے نہیں کہا تھا کہ ہٹنا ہے.
https://x.com/pakistan24tv/status/1864979166199775627?s=46&t=Ct9Uu8n9TNtGEdnnaih37A
بشری بی بی کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اکیلے نہیں چھوڑنا لیکن سب نے اکیلے چھوڑ دیا تھا، وہاں اکیلے تھی اور سب چھوڑ کر جا چکے تھے۔
بشری بی بی نے کہا کہ جب میں واپس نہیں جا رہی تھی تو انہوں نے میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی۔
بشری بی بی نے کہا کہ کوئی شک نہیں پٹھان ہمیشہ سے غیرت مند ہیں اور انہوں نے اس کا ثبوت دیا۔
بشری بی بی کے ساتھ پارٹی رہنما رؤف حسن اور رکن قومی اسمبلی فیصل امین بھی موجود تھے۔