مارشل لا لگانے پر جنوبی کوریائی صدر کا پارلیمنٹ میں مواخذہ کامیاب
جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کے مواخذے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تحریک کامیاب ہو گئی ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی اسمبلی نے سنیچر کو صدر یون سک ییول کی مارشل لا نافذ کرنے پر مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ کی۔
صدر یون کو عہدے سے ہٹانے کے لیے حزب اختلاف کو 300 ارکان میں سے 200 ووٹوں کی ضرورت تھی، جبکہ مواخذے کے حق میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔ 85 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
ووٹنگ میں تین ارکان اسمبلی غیر حاضر رہے، جبکہ آٹھ ووٹ کالعدم قرار پائے۔

