سٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں دو فیصد کمی کر دی ہے۔
پیر کو سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد شرح سود اب 13فیصد ہو گئی ہے۔
مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کا اعلان کیا گیا۔
معاشی ماہرین اور تجزیہ کار افراط زر میں نمایاں کمی کے پیش نظر شرح سود میں دو فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کر چکے تھے۔
رواں سال جون کے بعد سے مسلسل چار اجلاسوں میں شرح سود میں سات فیصد کمی پہلے ہی کی جا چکی تھی۔
نومبر میں افراط زر چار اعشاریہ نو فیصد پر آ گئی تھی، جو 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
Array