متفرق خبریں

میلبرن ایئرپورٹ سے باہر نکلتے وراٹ کوہلی کو کس بات پر غُصہ آیا؟

دسمبر 20, 2024 < 1 min

میلبرن ایئرپورٹ سے باہر نکلتے وراٹ کوہلی کو کس بات پر غُصہ آیا؟

Reading Time: < 1 minute

انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی میلبرن ایئرپورٹ پر آسٹریلوی میڈیا پر غصہ ہوتا دکھائی دیے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب وراٹ کوہلی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ میلبرن ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں آسٹریلوی میڈیا کے نمائندوں نے اُن کی فیملی کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے کوشش کی جس پر بلے باز کو غصہ آ گیا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب چینل سیون کے رپورٹر آسٹریلوی فاسٹ بولر سکاٹ بولینڈ کا انٹرویو کر رہے تھے کہ اس دوران وراٹ کوہلی اپنی فیملی کے ہمراہ ایئرپورٹ سے باہر نکلے۔

وراٹ کوہلی اور اُن کی فیملی کو دیکھتے ہی میڈیا نے اپنے کیمرے اُن کی جانب کر دیے جس پر بلے باز میڈیا سے غصے میں مخاطب ہوئے کہ اُن کی فیملی کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں وراٹ کوہلی کہتے ہیں کہ ’بچوں کے ساتھ مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، آپ مجھ سے پوچھے بغیر فلمنگ نہیں کر سکتے۔‘

دوسری جانب چینل سیون کے رپورٹر تھیو ڈوروپولس نے کہا کہ وراٹ کوہلی کو غلط فہمی ہوئی کہ میڈیا اُن کے بچوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

انڈین ٹیم بارڈر گواسکر سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے برسبین سے میلبرن پہنچ گئی ہے۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

بارڈر گواسکر سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو ہرا دیا تھا۔

برسبین میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

سیریز کا چوتھا میچ 26 دسمبر سے میلبرن کے ایم سی جی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے