اہم خبریں

کویت میں غیرملکی گھریلو ملازمہ نے بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر قتل کر دیا

دسمبر 28, 2024 < 1 min

کویت میں غیرملکی گھریلو ملازمہ نے بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر قتل کر دیا

Reading Time: < 1 minute

کویت میں ایک گھریلو فلپائنی خادمہ نے اپنے کفیل کے شیر خوار بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر ہلاک کر دیا ہے.

العربیہ نے کویتی جریدہ القبس کے حوالے سے بتایا کہ بچے کی رونے کی آواز پر والدین نے اسے مشین سے نکالا اور ہسپتال لے گئے۔

شیر خوار کے رونے کی آواز پر اس کے والدین متوجہ ہوئے اور دوڑ کرپہنچے تو یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ واشنگ مشین چل رہی تھی اور اس میں سے بچے کے رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔

بچے کے والد نے فورا مشین بند کی اور اس میں موجود بچے کو نکالا جو بے ہوش ہو چکا تھا۔

بچے کے والدین اسے فوری طورپر ہسپتال لے گئے مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکا تھا۔

متاثرہ والدین کے مطابق ان کا یہ پہلا بچہ تھا اور وہ یہ تصوربھی نہیں کر سکتے تھے کہ جس خادمہ پر وہ اتنا اعتماد کرتے ہیں وہ ان کے جگر گوشے کو اس طرح قتل کردے گی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خادمہ کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خادمہ نے بچے کی ماں سے انتقام لینے کے لیے ان کے بچے کو بے دردی سے قتل کیا۔

واضح رہے کویت میں فلپائن سے خادمہ کے ویزوں پر دوطرفہ طورپر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اس حوالے سے سفارتی معاملات بہتر ہونے کے بعد تین ماہ قبل خادمہ کے ویزوں کو بحال کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایک ایتھوپی خادمہ نے انتقام لینے کے لیے کویتی لڑکی کو اس کی شادی سے چند دن قبل قتل کر دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے