متفرق خبریں

دُنیا کا وہ ملک جہاں مسلح گینگز کے خلاف پڑوسی ملکوں کی افواج کو آنا پڑا

جنوری 5, 2025 2 min

دُنیا کا وہ ملک جہاں مسلح گینگز کے خلاف پڑوسی ملکوں کی افواج کو آنا پڑا

Reading Time: 2 minutes

براعظم امریکہ کے وسطی خطے میں واقع کیریبین ملک ہیٹی میں مقامی گینگز اس قدر طاقتور ہو چکے ہیں کہ وہاں امن کی بحالی کے لیے پڑوسی ملکوں کی افواج کو آنا پڑا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گوئٹے مالا کے 150 فوجیوں کا ایک دستہ ہیٹی پہنچ گیا ہے، جسے مسلح گروہوں کی طرف سے پھیلائی گئی افراتفری کے دوران امن بحال کرنے میں مدد کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

گوئٹے مالا کی حکومت کے مطابق 75 فوجیوں کا پہلا گروپ جمعے کو اور دوسرا 75 سنیچر کو ہیٹی پہنچا، یہ دستہ ملٹری پولیس سے لیا گیا ہے۔

کیریبین ملک میں مہینوں سے ہنگامی حالت نافذ ہے کیونکہ حکومت پرتشدد گروپس سے لڑ رہی ہے جنہوں نے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

پڑوسی ملک کی فورسز ہیٹی میں ہیں تاکہ کینیا کی قیادت میں اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ سیکورٹی مشن کو فروغ دیا جا سکے جو تشدد کو بڑھنے سے روکنے میں اب تک ناکام رہا ہے۔

کینیا نے گزشتہ سال جون اور جولائی میں تقریباً 400 پولیس افسران کو گینگز سے نمٹنے میں مدد کے لیے بھیجا تھا۔

یہ اقوام متحدہ سے منظور شدہ بین الاقوامی فورس کی پہلی قسط تھی جو مختلف ممالک کے 2500 افسران پر مشتمل ہو گی۔

جمیکا، بیلیز اور ایل سلواڈور کی افواج کی ایک چھوٹی تعداد بھی مشن کے حصے کے طور پر ہیٹی میں موجود ہے اور امریکہ آپریشن کے لیے سب سے بڑا فنڈ فراہم کرنے والا ملک ہے۔

مارچ 2024 میں مسلح گروہوں نے ہیٹی کی دو سب سے بڑی جیلوں پر دھاوا بولا، جہاں سے تقریباً 3,700 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

ملک کے دارالحکومت سمیت بعض علاقوں میں گزشتہ برس 3 مارچ کو بڑھتے ہوئے تشدد کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا تھا۔

حالیہ دہائیوں میں دائمی عدم استحکام، آمریت اور قدرتی آفات نے ہیٹی کوبراعظم امریکہ کی غریب ترین قوم بنا دیا ہے۔

2021 میں صدر جووینل موئزے کو دارالحکومت پورٹ-او پرنس میں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے ملک معاشی افراتفری، بہت کم سیاسی کنٹرول اور تیزی سےپرتشدد گینگ وار کی لپیٹ میں ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے