پاکستان

سوشل میڈیا سے دوستی، گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا مبینہ گینگ ریپ

جنوری 21, 2025

سوشل میڈیا سے دوستی، گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا مبینہ گینگ ریپ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی طالبہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست میں تین افراد پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے گینگ ریپ اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

طالبہ نے درخواست میں کہا ہے کہ واقعہ 10 جنوری کا ہے اور وہ خوف اور بلیک میلنگ کی وجہ سے خاموش تھی۔

مبینہ گینگ ریپ کا شکار ہونے والی طالبہ کے مطابق حسیب افضل نامی ایک لڑکے سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی اور وہ پسند کرنے لگا۔

تھانہ ویمن لٹن روڈ لاہور کو دی گئی درخواست میں متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ وہ گولڈ میڈلسٹ ہے اور وقوعہ والے دن حسیب افضل ناشتہ کرانے لے گیا تھا۔

درخواست کے مطابق ملزم حسیب افضل بحریہ ٹاؤن میں واقع ایک فلیٹ پر لے گیا اور دو دوستوں طلحہ خان اور حمزہ شیخ کے ساتھ مل کر گینگ ریپ اور بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

طالبہ کے مطابق اس دوران ویڈیو بھی بنائی گئی اور بلیک میلنگ کے لیے بیگ سے دو بلینک چیک بھی لے لیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے