پاکستان

سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

جنوری 27, 2025

سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

پاکستان کی سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تبدیل کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف شروع کی گئی توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کا معاملہ غور کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو بھجوا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے، کیونکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، اور یہ کہ جوڈیشل آرڈر کو انتظامی آرڈر ختم نہیں کر سکتا۔

دو رکنی عدالتی بینچ کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے