پاکستان

پی ٹی آئی کی کمیٹی نہ آئی، مذاکرات کا چوتھا اجلاس نہ ہونے پر حکومتی کمیٹی مایوس

جنوری 28, 2025

پی ٹی آئی کی کمیٹی نہ آئی، مذاکرات کا چوتھا اجلاس نہ ہونے پر حکومتی کمیٹی مایوس

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی عدم شرکت کی وجہ سے مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو سکا لیکن مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کر رہے۔

منگل کو حکومتی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ’مذاکرات میں شرکت کے لیے اپوزیشن کے اراکین تشریف نہیں لائے جس کے باعث آج مذاکرت نہیں ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین نے کہا ہے اعلٰی قیادت سے رابطے کے بعد بتائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

اس موقعے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کے اراکین اجلاس میں آئیں گے اور ان کو جواب دیں گے۔

آج حکومتی اور پاکستان تحریک انصاف کی کمٹیوں کے درمیان مذاکرات کو چوتھا دور پارلیمان میں ہونا تھا۔

23 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بننے پر عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا کہہ دیا ہے۔

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کئی ہفتوں سے ہو رہے تھے۔ مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوا تھا جس میں پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات پیش کیے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے