وزیراعظم کی تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔ ’یہ آئیں، بیٹھیں، ہاؤس کمیٹی کی میٹنگ کے لیے ہم تیار ہیں۔ 2018 کے الیکشن کی جو کمیٹی بنی وہ بھی اپنا کام مکمل کرے، اسی طرح فروری 2024 کے الیکشن کے لیے ہاؤس کمیٹی بنے اور وہ پوری طرح حقائق سامنے لے کر آئے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نیک نیتی اور صدق دل سے تیار ہوں کہ مذاکرات آگے بڑھیں، تاکہ ملک آگے چلے۔ یہ ملک مزید کسی نقصان متحمل نہیں ہو سکتا۔‘

