پاکستان

تحریک انصاف کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار، درخواست مسترد

فروری 6, 2025

تحریک انصاف کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار، درخواست مسترد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کو 8 فروری کو جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کی شب دیر گئے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی کی جلسے کے انعقاد کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے 29 جنوری کو درخواست دی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ فوری فیصلہ کرے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے جلسے کے لیے این او سی کی درخواست مسترد کر دی۔

جاری کیے گئے بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل سپیکر کانفرنس، اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اہم ایونٹس ہیں جن کی وجہ سے سیکیورٹی پر پہلے ہی ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے