پاکستان

سپریم کورٹ: نو مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس

فروری 26, 2025

سپریم کورٹ: نو مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کیس

سپریم کورٹ میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر دلائل دینے کی تیاری نہ ہونے پر مہلت مانگ لی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اس کی روشنی میں دلائل دیں گے۔

عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ اپیلیں تو مقدمہ منتقل کرنے کی بھی ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ مقدمہ منتقلی کی اپیلیں تو غیر موثر ہوچکی ہیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج کا تبادلہ ہو چکا ہے، مقدمات ٹرانسفر کی گیارہ درخواستیں ہیں سب میں دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ فیصلے میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے خلاف ریمارکس بھی دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کچھ پیسے تو آپ لوگ بھی جمع کرائیں۔

احمد رضا گیلانی نے کہا کہ بطور پراسیکیوٹر یہ تکلیف کا باعث ہے کہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا کہا جائے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ایسی بات ہے تو اپنے جوڈیشل افسر کو بلا کر بھی سنیں گے، فریقین کو نوٹس جاری کیے بغیر جرمانہ ختم نہیں کر سکتے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ کیس ٹرانسفر کرنے کی اپیلوں پر دوبارہ ہدایات لے لیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ کل اور پرسوں بھی نو مئی کے مقدمات مقرر ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کل کے مقدمات کل دیکھیں گے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے