اسلام آباد ہائیکورٹ احمد نورانی کے دو بھائیوں کے اغوا کے مقدمے میں بے بس
امریکہ میں مقیم پاکستانی صحافی احمد نورانی کے دو بھائیوں کے اغوا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر حبس بے جا کی درخواست پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قانونی کارروائی آگے نہ بڑھائی جا سکے۔
جمعے کو جسٹس امین منہاس کی عدالت میں اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی اور تھانہ نون کے انسپکٹر/ ایس ایچ او حاضر ہوئے۔
دونوں افسران نے یہ نہ بتایا کہ ایف آئی آر تک کیوں درج نہ کی تاہم یہ کہا کہ معاملے کی دریافت جاری ہے۔
جسٹس امین منہاس نے درخواست گزار آمنہ بشیر کی وکیل ایمان مزاری کی استدعا کے باوجود پولیس افسران کو پیر تک مہلت دے دی۔
آمنہ بشیر نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں عدالتی کارروائی پر مایوسی کا اظہار کیا اور اپنے لاپتہ کیے گئے بیٹوں کی خیریت کے لیے پریشان دکھائی دیں۔