عملے کی ہڑتال، بیلجیئم سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ
Reading Time: < 1 minuteبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے دو ہوائی اڈوں کے عملے کی ہڑتال کی وجہ سے 31 مارچ کو وہاں سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ملک کے دونوں اہم ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے عملے نے ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
31 مارچ کو ہونے والی یہ ہڑتال نئی حکومت کی لیبر مارکیٹ اصلاحات کی دوسری منصوبہ بندی کے خلاف ہے جس کے تحت ملازمین کی مراعات اور پنشن ختم کی جا سکتی ہے۔
برسلز ہوائی اڈے نے کہا ہے کہ آنے والی پروازوں پر بھی اثر پڑے گا کیونکہ زمینی عملہ اور سیکیورٹی عملہ پنشن اور لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کی نئی حکومتی تجویز کے خلاف احتجاج اور واک آؤٹ میں شامل ہوگا۔
Array