تحفظِ مقدسات کی دفعہ 295C کی توہین کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ پر مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تھانہ نشتر کالونی میں 24 مارچ کو درج کرائے گئے مقدمے کے مدعی حیدر علی شاہ نامی شہری ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر نے اپنے ایک ولاگ میں کہا کہ مکہ و مدینہ کے شہروں میں کوئی سکون نہیں۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رجب بٹ نے تحفظ ناموسِ رسالت کے قانون کی دفعہ 295C کی بھی توہین کی۔
مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ نے کہا کہ اُن کے استاد سدھو موسے والا پر بھی 295C لگی اور مجھ پر بھی توہین کا مقدمہ کیا گیا۔
حیدر علی شاہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اُنہوں نے دو گواہوں کی موجودگی میں ٹچ موبائل فون پر رجب بٹ کی ویڈیو دیکھی جس میں وہ دفعہ 295C کی توہین کے مرتکب ہوئے۔
Array