متفرق خبریں

پانچ دن بارش کی پیش گوئی، کون سے شہروں میں برسے گی؟

اپریل 29, 2025 < 1 min

پانچ دن بارش کی پیش گوئی، کون سے شہروں میں برسے گی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات ایڈوائزری جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے پانچ مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے مغربی سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

دو سے پانچ مئی کے دوران لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں موسمی تغیرات متوقع ہیں۔

محکمے نے کہا ہے کہ شدید آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں، کمزور عمارتوں اور سائن بورڈز کو نقصان کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ اپنی فصلوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے