کار سمیت دریائے کنہار میں گر کر بہہ جانے والا 18 گھنٹے بعد زندہ نکل آیا
گزشتہ روز دریائے کنہار میں بہہ جانے والے نوجوان کو 18 گھنٹے بعد زندہ بچا لیا گیا۔
ریسکیو سروس کے اہلکاروں کے مطابق نوجوان زخمی حالت میں تین کلومیٹر دور دریا میں بہنے کے بعد ایک پتھر پر چڑھنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اتوار کے روز فرید آباد بھونجہ کے مقام پر ایک کار دریائے کنہار میں گر گئی تھی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ کار میں سوار 3 سیاحوں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ ایک نوجوان بہہ گیا تھا۔

