پاکستان

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

جولائی 16, 2025

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔

اگلے 15 دن کے لیے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 11 روپے کے لگ بھگ جبکہ پیٹرول سوا پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پاکستان میں پہلے ہی مہنگائی کی نئی لہر کے باعث عام شہری اور تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے۔

پاکستان میں شوگر انڈسٹری سے وابستہ حکمران طبقے کی وجہ سے چینی کی فی کلو قیمت میں چند ماہ کے دوران 50 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔

منگل کی شب پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے جبکہ ڈیزل 284 روپے ۔35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج (15 جولائی) سے کر دیا گیا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں یکم سے 15جولائی تک برقرار رہیں گی۔

اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے