پاکستان

مولانا خانزیب کے قتل کی ریکارڈنگ والے کیمرے غائب کر دیے گئے: ایمل ولی

جولائی 16, 2025

مولانا خانزیب کے قتل کی ریکارڈنگ والے کیمرے غائب کر دیے گئے: ایمل ولی

پاکستان کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ باجوڑ میں مولانا خانزیب کے قتل کے وقت جو سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے وہ راتوں رات وہاں سے اُتار لیے گئے ہیں۔

سینیٹ آف پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جس جگہ مولانا خانزیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی وہاں ایک کیمرا لگا ہوا ہے جس کو اُتار کر لے گئے ہیں۔

اُنہوں نے الزام لگایا کہ جس راستے سے موٹر سائیکل سوار حملہ آور آئے تھے اُس راستے پر چھ گھروں اور کاروباری اداروں کے کیمرے موجود ہیں مگر سی ٹی ڈی والوں نے راتوں رات اُن سے ریکارڈنگ لی اور چلے گئے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور داعش نے مولانا خانزیب کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ ہمارے دفاعی ادارے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ داعش ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بلوچستان اور پختونخوا میں ایسے قتل کے لیے اُجرتی قاتلوں اور ڈیتھ سکواڈ کے نام سامنے لائے جاتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے