پاکستان

ماہ رنگ اور ساتھیوں کا مزید 15روزہ ریمانڈ، اسلام آباد میں دھرنا جاری

جولائی 18, 2025

ماہ رنگ اور ساتھیوں کا مزید 15روزہ ریمانڈ، اسلام آباد میں دھرنا جاری

دس روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کوئٹہ کی انسداد دہشت عدالت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کارکنوں کو پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ اور دیگر کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ میں پیش کرتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ماہ رنگ بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ اُن پر صوبے کے مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں مگر اُن کو وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی اور اُن کو وکالت ناموں پر دستخط کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔

ماہ رنگ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ قانونی ٹیم کو بھی اُن سے ملاقات سے روکا گیا جبکہ اہلخانہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کے جج محمد علی مبین کی عدالت نے مزید 15 دنوں کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

عدالت میں پیش کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ادھر اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ اور دیگر کی رہائی کے لیے بلوچ خواتین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے