پاکستان

راولپنڈی میں تین بچوں کی ماں کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جولائی 27, 2025

راولپنڈی میں تین بچوں کی ماں کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

ثوبان افتخار راجہ

راولپنڈی میں ایک اور شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ جمعے کی شام تھانہ صادق آباد کے علاقے شکریال میں پیش آیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سدرہ اعظم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ تین بچوں کی ماں تھی۔

پولیس تھانہ صادق آباد نے قتل کا مقدمہ مقتولہ سدرہ اعظم کے شوہر عمر فاروق کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

مدعی کے مطابق وہ وکالت کے پیشے سے منسلک ہیں اور دفتر میں تھے جب اُن کی عزیزہ نے فون کال پر بیوی کے قتل ہونے کی اطلاع دی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بیوی نے قتل کیے جانے سے کچھ دیر قبل بچوں کو ایک عزیزہ کے گھر چھوڑ دیا تھا، مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا اور گھر پہنچا تو دیکھا بیوی خون میں لت پت پڑی تھی۔

مدعی نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر اہلیہ کو قتل کیا۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔خاتون کے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے بیانات لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے