راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو موٹر وے پر حادثہ، سات ہلاک
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 پر بلکسر انٹرچینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کے حادثے میں سات مسافروں کی جان چلی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں معلوم ہوا کہ بس کا بایاں فرنٹ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔
ریسکیو سروس کے مطابق حادٹے میں 7 افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ 10 شدید اور 10 مسافر معمولی زخمی ہیں۔
مرنے والوں اور شدید زخمے ہونے والے مسافروں کو چکوال کے مرکزی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
کرین کی مدد سے بس کو سیدھا کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

