پی ٹی آئی اراکین کو احتجاج سے روکنے کے لیے پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کو تالے
پی ٹی آئی اراکین کو احتجاج سے روکنے کے لیے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے کو تالے لگا دیے گئے.
پارلیمنٹ ہاوس کے مرکزی گیٹ کے دونوں جانب تالے لگا دیے گئے
مرکزی گیٹ سے گاڑی کے پارلیمنت ہاوس میں آنے یا واپس جانے کا راستہ رک گیا
صرف کابینہ بلاک کا گیٹ باہر پارلیمنٹ کے باہر جانے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت تھی.
گیٹ کے باہر ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری موجود رہی.
تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر کی قیادت میں بلڈنگ سے نکل کر نعرے لگاتے ہوئے مرکزی گیٹ تک آئے اور پھر واپس چلے گئے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی قیادت میں پشاور میں ریلی نکالی گئی جبکہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

