پاکستان

الیکشن کمیشن: تحریک انصاف کے رُکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

اگست 7, 2025

الیکشن کمیشن: تحریک انصاف کے رُکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

الیکشن کمیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے امتیاز محمود شیخ کی نااہلی کے لیے بھیجے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں رشدہ لودھی جو کہ پارلیمانی سیکرٹری ہیں اور نعیم شہزاد جو کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر لاہور سے الیکشن لڑے انہوں نے لاہور پی ٹی ائی کے صدر امتیاز محمود شیخ کے خلاف ایک ریفرنس فائل کیا کہ یہ دُہری شہریت کے حامل ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے امتیاز محمود کو سنے بغیر ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیج دیا۔

شیخ امتیاز محمود کی نمائندگی مدثر لطیف عباسی ایڈوکیٹ نے کی۔

مدثر لطیف عباسی ایڈوکیٹ نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ الیکشن ہونے سے ایک سال قبل امتیاز محمود نے کینیڈا کی شہریت ترک کر دی تھی اور اس کے ایک سال بعد کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں واضح طور پر انہوں نے اپنی سابقہ نیشنلٹی کا ذکر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فیصلے کو محفوظ کر لیا تھا اور جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس کو خارج کر دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے