پاکستان

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی ہلاک، متعدد ٹرک نذرِ آتش

اگست 10, 2025

کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی ہلاک، متعدد ٹرک نذرِ آتش

کراچی میں ڈمپر مالکان کی ایسوسی ایشن نے شہر میں ہڑتال کی کال دے کر پہیہ جام کیا ہے جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ راشد منہاس روڈ ڈمپر نذرِ آتش کرنے والے 10 مشتبہ افراد موقع سے گرفتار کیا کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے۔

سنیچر کو رات گئے ایک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بہن بھائی کی اموات اور اُن کے والد کے زخمی ہونے کے بعد شہر میں متعدد ڈمپرز جلا دیے گئے تھے۔

پولیس نے موقع سے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کیا جس کی شناخت فردوس خان ولد جمیل خان کے نام سے ہوئی ہے

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ڈمپرز نذرِ آتش کرنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کی CCTV فوٹیج کی اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں عمل لائی جائیں گی۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ شہر کے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال ٹوٹل پارکو پمپ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے باپ شدید زخمی جبکہ بیٹا اور بیٹی موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔

چھیپا ذرائع کے مطابق بیٹے کی عمر 22 سال اور بیٹی کی عمر 14 سال جبکہ زخمی باپ کی عمر 47 سال ہے۔

حادثے کے بعد شہری مشتعل ہوگئے، ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 6 ڈمپروں کو آگ لگا دی جبکہ پتھراؤ بھی کیا گیا۔

لاشوں اور زخمی افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹھٹہ اور سہراب گوٹھ والے پوائنٹس کو بند کر رہے ہیں۔

ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے اور راشد منہاس روڈ پر آگ لگا کر بند کیا جس سے سہراب گوٹ اور گلشن کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے