پاکستان

پاکستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، 80 سے 90 افراد تاحال لاپتہ

اگست 18, 2025

پاکستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، 80 سے 90 افراد تاحال لاپتہ

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی 80 سے 90 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جا ری ہے۔

پیر کو وفاقی وزرا عطااللہ تارڑ اور مصدق ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ آنے والے دنوں ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشیں اور کلاؤڈ برسٹس متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 سے 31 اگست تک اور 10 ستمبر تک ملک میں مون سون سپیل متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ستمبر کے آخر تک صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران 670 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے جہاں 15 اگست سے اب تک کم سے کم 392 افراد ہلاک اور 245 زخمی ہوگئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے