عمران خان کا مقدمہ، چیف جسٹس نے وکیل سے مہلت مانگ لی
پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سے ایک دن کی مہلت مانگتے ہوئے مقدمہ بدھ کی صُبح تک ملتوی کر دیا ہے۔
منگل کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی عدالت میں وکیل کے بجائے بینچ نے تاریخ مانگ لی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سے کہا کہ اُن کی جانب سے کچھ اضافی دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں۔
بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جمع کرائی گئیں دستاویزات پڑھ نہیں سکے اس لیے پہلے ریکارڈ کے جائزے کے لیے اُن کو وقت یا مہلت چاہیے۔
جسٹس آفریدی نے وکیل سے استدعا کی کہ بس ایک دن دے دیں اور کیس کو کل (بدھ) صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ سنتے ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے آغاز پر ہی تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے یہ مکالمہ کیا اور سماعت ملتوی کر دی گئی۔

