کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹس، پہلی کٹیگری میں کوئی کھلاڑی نہیں

اگست 19, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹس، پہلی کٹیگری میں کوئی کھلاڑی نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025،26 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

منگل کو پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر بی، سی اور ڈی کیٹگری میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو رہیں گے۔

پچھلے برس 27 کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے تھے جبکہ رواں برس یہ تعداد 30 ہو گئی ہے۔

رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

نو کھلاڑی اپنی پچھلی کیٹگری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ آٹھ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اس سال اے کیٹگری میں کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہوا، پچھلے برس بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹگری میں شامل ہوئے تھے۔

اس بار نسیم شاہ بی سے سی کیٹگری میں چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود بی سے ڈی کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے