پاکستان

سپریم کورٹ، عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

اگست 21, 2025

سپریم کورٹ، عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

پاکستان کی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

جمعرات کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتِ عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے عمران خان کی ضمانت کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ یہ کُل آٹھ مقدمات ہیں، تین میں عمران خان نامزد ہیں جبکہ پانچ ایف آئی آرز میں اُن کا نام شامل نہیں۔

سرکاری استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت میں دلائل دیے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان نو مئی کی سازش میں شریک تھے جس کے شواہد موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شواہد کا جائزہ لینا ٹرائی کورٹ کا کام ہے اور یہاں کیس کے میرٹ کو زیرِبحث نہ لایا جائے کیونکہ یہ صرف ضمانت کی درخواستیں ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے