پاکستان

طاقتور شخص کون ہے جس کا کوئی نام نہیں لے رہا؟ سینیٹ کی کمیٹی میں دلچسپ انکشاف

اگست 25, 2025

طاقتور شخص کون ہے جس کا کوئی نام نہیں لے رہا؟ سینیٹ کی کمیٹی میں دلچسپ انکشاف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں خطے کی سستی ترین موبائل اور انٹرنیٹ سروسز ہیں۔

ن لیگی سینیٹر افنان اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ہماری سروسز واقعی دنیا سے سستی ہیں۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ دنیا میں کہیں جا کر فون استعمال کریں پھر دیکھیں، حکومت کو سپیکٹرم آکشن کے حوالے سے دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند کی بات کے جواب میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکریٹری نے بتایا کہ یہ معاملہ1995 عدالت میں زیر سماعت ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند ہم 30 برس سے اس مسئلے سے نکل کیوں نہیں سکے؟

سینیٹر سیف اللہ نیازی نے طنز کیا کہ یہ بھی بتائیں ناں کہ یہ مقدمات کس نے دائر کیے ہوئے ہیں؟

سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ کبھی نہ ختم ہونے والا معاملہ ہے، سپریم کورٹ تک مقدمات ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ سن ٹی وی اور دیگر اداروں نے اس حوالے سے مقدمات کر رکھے ہیں ،

اس موقع پر کمیٹی نے چیئرمین پیمرا ، فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ اور اٹارنی جنرل کو آئندہ اجلاس میں طلب کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ اس کیس کو سپریم کورٹ میں لگوا لیں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے جمعرات کو وزیر اعظم سے ملاقات میں انھیں آگاہ کیا۔

سیکرٹری نے کہا کہ ہم بطور حکومت عدالت کو نہیں کہہ سکتے کہ آپ جلدی کریں، فریکوئنسی الوکیشن بورڈ نے عدالت سے جلد سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے حکام کو بھی طلب کر لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چیئرپرسن نے پوچھا کہ یہ کون طاقتور لوگ ہیں جن کا کوئی نام نہیں لیتا۔

سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے لیگل پرسن بیٹھے ہیں وہ بھی نہیں نام لے رہے۔

چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ فریکوئنسی الوکیشن بورڈ کے حکام کا نمبر دیں میں خود پوچھتی ہوں۔ سن ٹی وی والے اتنے طاقتور کون لوگ ہیں جن کا نام لینے سے سب کترا رہے ہیں۔

چیئرپرسن کمیٹی کا کہنا تھا کہ جب تک سن ٹی وی کے مالک کا نام نہیں پتا چلتا ہم یہیں بیٹھے ہیں۔

اس پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سن ٹی وی کے مالک کا نام پتا چل گیا ہے، سن ٹی وی کے مالک کا نام عقیل کریم ڈیڈی ہے۔

اس بات پر کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے قہقے گونج اُٹھے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ عقیل ڈھیڈی صاحب کو بھی بلائیں ان کی کہانی بھی سنیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے