پاکستان

معروف سکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، توہین مذہب کا مقدمہ درج

اگست 26, 2025

معروف سکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، توہین مذہب کا مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے اُن پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پیر کی رات گرفتار کیے جانے کے بعد جہلم کے ڈپٹی کمشنر سے منسوب بیان میں کہا گیا تھا کہ انجنیئر مرزا کو نقصِ امن کے خدشے کے تحت تین ایم پی او قانون میں حفاظتی حراست میں لیا گیا۔

تاہم منگل کو اُن کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر منظرعام پر آئی جس پر 24 اگست کی تاریخ درج ہے۔

انجینیر محمد علی پر مقدمے کے اندراج کے لیے پنجاب کی مذہبی شدت پسند تنظیم لبیک سے منسلک مولوی سرگرم تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے