پاکستان

پنجاب کے دریاؤں میں تاریخی سیلاب، ملتان کے علاقوں کو خطرہ

اگست 31, 2025

پنجاب کے دریاؤں میں تاریخی سیلاب، ملتان کے علاقوں کو خطرہ

پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’صوبے میں اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ملتان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔‘

اتوار کی صبح میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔ سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ دریائے ستلج کا پانی چار اضلاع سے گزرے گا جبکہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملتان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 20 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار 200 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ تریموں ہیڈ پر پانی کا بہاؤ اٹھارہ گھنٹے لیٹ ہوا ہے اور سوموار کی دوپہر کو سات لاکھ کیوسک کا ریلہ ہیڈ تریموں سے گزرے گا۔

ہیڈ محمد والا پر آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلا متوقع ہے جبکہ شیر شاہ برج سے بھی سیلابی ریلا گزرے گا۔

عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں خانیوال کے دیہات سیلاب سے متاثر ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے