عالمی خبریں

افغانستان کے سرحدی علاقے کنڑ میں 6.3 شدت کے زلزلے سے تباہی، 622

ستمبر 1, 2025

افغانستان کے سرحدی علاقے کنڑ میں 6.3 شدت کے زلزلے سے تباہی، 622

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات آنے والے شدید زلزلے نے قیامت برپا کر دی، جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 622 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی اور درجنوں لاپتہ ہیں۔

گزشتہ رات کے زلزلے کے مرکز کے قریب افغانستان کے علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق 622 شہری ہلاک اور ڈیڑھ ہزار س زائد زخمی ہیں۔
افغان حکومت کے ہیلی کاپٹر شہریوں کو ریسکیو کر رہے ہیں.
‏حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، جس کے جھٹکوں نے نورگل، ماڼوگی، چوکی، وٹپور اور چپہ درہ کے اضلاع کو بری طرح متاثر کیا۔ کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

‏عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ اپنے گھروں سے چیختے ہوئے باہر نکل آئے، لیکن متعدد افراد رات کے وقت نیند میں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے کیونکہ کئی اہم سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو چکی ہیں۔

‏ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک جو معلومات موصول ہوئی ہیں وہ ابتدائی ہیں، اور جوں جوں مزید علاقوں سے رابطہ بحال ہو رہا ہے، ہلاکتوں اور نقصانات کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

‏واضح رہے کہ کنڑ کا علاقہ پہاڑی ہے جہاں قدرتی آفات کے دوران رسائی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونا عام بات ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے