پاکستان

عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت

ستمبر 4, 2025

عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعرات کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کی 9 مئی 2023 کے فسادات کے دوران جناح ہاؤس حملے سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

لاہور پولیس نے عمران کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کو 22 اگست کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اور بعد ازاں 28 اگست کو 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

جمعرات کو مقدمے میں یہ پیشرفت ملزم شیرشاہ کے ٹرائی ایتھلیٹ بھائی شہریز خان کو بھی اسی طرح کے کیس میں ضمانت ملنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

شہریز کو 21 اگست کو اٹھایا گیا تھا اور اس کے جوڈیشل ریمانڈ اور ضمانت سے قبل آٹھ دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے