پاکستان

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی سکردو میں بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی

ستمبر 5, 2025

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی سکردو میں بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی سکردو میں بھورے ریچھ کے حملے میں زخمی

سکردو کے دیوسائی نیشنل پارک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

محکمہ وائلڈ لائف اور سکردو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ریجنل ہسپتال سکردو منتقل کیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق گلوکارہ کے دونوں ہاتھوں پر پنجوں اور دانتوں کے گہرے زخم آئے ہیں اور ان کی حالت کے پیش نظر انہیں ایمرجنسی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گلوکارہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بڑا پانی کیمپ میں موجود تھیں کہ اچانک بھورے ریچھ نے حملہ کر دیا۔
قریبی کیمپ میں بیٹھے مقامی افراد نے بروقت مداخلت کی، جس سے ان کی جان بچ گئی اور ریچھ کو وہاں سے بھگا دیا گیا۔

واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے اعلان کیا ہے کہ دیوسائی نیشنل پارک میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ سیاحوں اور مقامی افراد کی جان و مال محفوظ رہے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے