واشنگٹن میں کرائم ایمرجنسی کے دوران ایشیائی باشندوں پر کریک ڈاؤن، پاکستانی شہری گرفتار
سید فیصل علی — واشنگٹن، ڈی سی
امریکی دارالحکومت میں جاری کرائم ایمرجنسی کے آخری ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکی حکام نے ایشیائی نژاد تارکینِ وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ خاص طور پر ایک پاکستانی شہری کو امریکی امیگریشن افسران نے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لیا، جو اس ہنگامی صورتحال کے دوران سخت نگرانی اور بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کو نمایاں کرتا ہے۔
اس سے قبل رواں ہفتے میں ایک بھارتی شہری کو وزیرہ مدت سے زائد امریکہ میں قیام کی بنیاد پر گرفتار کرکے حراستی مرکز میں بھیج دیا گیا تھا۔
پاکستانی گرفتار شہری کے حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ شہری کی امریکہ میں اسائلم کی درخواست موجود تھی جس پر امیگریشن عدالت کا فیصلہ آنا باقی تھا تاہم پاکستانی سفارتخانے اور امریکی کسٹم و امیگریشن حکام نے ابھی تک واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

