پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا قتل
پشاور کے تھانہ فقیر آباد کی حدود افغان کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پشاور کی افغان کالونی میں صابر عرف ذیشانے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے ریسکیو سروس کی مدد سے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 4 عدد 30 بور پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کے پیچھے موجود محرکات جاننے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

