گلے کاٹ دیے، ضلع جہلم کے گاؤں میں گھر سے چار لاشیں
گلے کاٹ دیے تھے، ضلع جہلم کے گاؤں میں گھر سے چار لاشیں
صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کے ایک قصبے کوٹھا پرانا گاؤں میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق بابر حسین نامی شخص، اس کے بھائی اور والدین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم سے منسوب بیان کے مطابق سینئر پولیس افسران سمیت پولیس ٹیمں موقع پر موجود ہیں اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
پیر کی دوپہر لاہور میں پنجاب پولیس کے ترجمان نے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ صوبے کے پولیس سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر سے رپورٹ طلب کی ہے۔
بیان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا اور ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

