ہزارہ موٹر وے پر حادثہ، کار سوار خاندان کے 5 افراد ہلاک
ہزارہ موٹر وے پر ایک حادثے میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق تیز رفتار ٹرالر نے کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس سے وہ آگے جانے والے ایک اور ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کار بری طرح پچک گئی اور لاشوں کو باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں تین مرد اور دو خواتین ہلاک ہوئیں۔ مرنے والے افراد میں دو مردوں کا تعلق گلگت کے علاقے خومر سے ہے جبکہ دو بہن بھائی نومل سے ہیں۔ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

