عالمی خبریں

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل کا حماس کی قیادت پر حملہ

ستمبر 9, 2025

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل کا حماس کی قیادت پر حملہ

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا ہے۔

دوحہ شہر میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ ایک عمارت سے دھویں کے بادل اُٹھتے دیکھے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل متعدد دھماکوں کی آوازیں سُنائی دیں۔

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ’اس نے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے، تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کہاں نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا یہ بیان منگل کو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سُنی گئیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق اسرائیل نے دوحہ میں موجود حماس کی قیادت کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جنگ بندی کی امریکی تجویز پر تبادلہ خیال کر رہی تھی۔

قطری میڈیا نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق ’دوحہ میں ہونے والے دھماکوں کی آوازوں کا تعلق اسرائیل کے حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کے بیان سے ہے۔‘

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’منگل کو دوحہ دھماکوں کی آوازوں سے گُونج اٹھا اور کتارا کے علاقے سے دھواں بھی اٹھتے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ حماس کی جلاوطن قیادت طویل عرصے سے قطر میں مقیم ہے اور یہ کئی برسوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتی آئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے