پاکستان

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ اور مراعات کتنی، پرانی تفصیلات منظرعام پر

ستمبر 11, 2025

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ اور مراعات کتنی، پرانی تفصیلات منظرعام پر

ثوبان افتخار راجہ – اسلام آباد

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد تنخواہ کی مد میں 40 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اُن کو مختلف مراعات بھی حاصل ہیں۔ اُن کے لیے 24 گھنٹے سکیورٹی اور چار ملازمین کی خدمات دستیاب رہتی ہیں۔

یہ دو برس پرانی تفصیلات ہیں جو گزشتہ روز بدھ کو حکومت کی جانب سے سینیٹ کی کمیٹی کو جمع کرائی گئی۔

گزشتہ دو برسوں میں تنخواہ اور اِن مراعات میں کتنا اضافہ ہوا اس حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں۔

جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک تعیناتی کی منظوری صدر آصف علی زرداری نے اگست 2022 میں دی تھی۔
ان کے عہدے کی مدت پانچ برس ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے