بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی تیل سے بھری گاڑی بس سے ٹکرا گئی، سات ہلاک
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایرانی تیل سے بھری زمباد گاڑی اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد زمباد گاڑی اور بس میں آگ لگ گئی جس سے سات افراد جھلس کر ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بس میں مزید لاشیں موجود ہو سکتی ہیں۔
زمباد گاڑیوں میں ایرانی تیل سمگل کیا جاتا ہے۔
شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں اور مقامی ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

